وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورہ شکارپور کے دوران پولیس پروٹوکول کی گاڑی خراب ہوگئی جس کے بعد اہلکار شہریوں سے دھکا لگواتے رہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے شکارپور کا دورہ کیا اس دوران ان کے پروٹوکول کی گاڑی خراب ہونے پر مراد علی شاہ چلتے بنے اور اہلکار شہریوں سے موبائل کو دھکا لگواتے رہے۔

پولیس موبائل کو دھکا لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بھی شیئر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ تھانہ امروٹ نے پروٹوکول کے لیے گاڑی بھجوائی تھی۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ بنوں آپریشن میں شہید اہلکار کے ورثا سے تعزیت کے لیے شکارپور پہنچے تھے جبکہ ان کی پولیس موبائل گڑھی یاسین انڈس ہائی وے پر خراب ہوگئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/0ZejpU6