دوحا: ارجنٹائن نے چھتیس سال بعد فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی تھام لی اور یوں لیونل میسی نے اپنے کیرئیر کے آخری میچ کو یادگار بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق دوحا کے لیوسل اسٹیڈیم میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو پیلنٹی شوٹ پر 2-4 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، اسی کے ساتھ ہی میسی کا انٹرنینشل کیریئر شاندار طریقے سے اختتام پزیر ہوا۔

فرانس کے خلاف فائنل میں لیونل میسی نے دو گول کیے، مجموعی طور پر عظیم کھلاڑی نے میگا ایونٹ میں سات گول کیے، جبکہ ورلڈ کپ کیریئر میں ان کے 13 گول ہوگئے۔

لیونل میسی کا یہ اعزاز بھی ملا کہ اس نے ورلڈ کپ میں گروپ اسٹیج، راؤنڈ آف 16، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل میں گول اسکور کیے، اسی کے ساتھ ہی میسی ہر ناک آؤٹ میچ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

میسی نے میگا ایونٹ میں 6 میں سے 4 گول پینلٹی کِکس پر کیے جبکہ انہوں نے ٹیم کے لیے گول کرنے میں ساتھی کھلاڑیوں کی تین مرتبہ مدد کی ہے۔

میسی ارجنٹائن کی جانب سے مجموعی طور پر سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ملک کے لیے اب تک 97 گول کیے ہیں۔

واضح رہے کہ لیونل میسی پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ حالیہ میگا ایونٹ کا فائنل ان کے انٹر نیشنل کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PBUEJi7