Breaking news

ملک کے خراب حالات کا ذمے دار صرف ایک شخص جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہے: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے خراب حالات کے ذمے دار صرف ایک شخص جنرل ریٹائرڈ باجوہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت گرانے کے بعد اُن کو پتا چلا کہ عوام تو ہمارے ساتھ ہیں۔

انھوں نے کہا آمریت میں بھی ایسا ظلم نہیں ہوا جیسا جنرل باجوہ نے ہمارے ساتھ کیا، اعظم سواتی اور شہباز گل کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، شہباز شریف پر اوپن اینڈ شٹ کیس تھا لیکن انھیں بچایا گیا۔

عمران خان کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا اعلان

عمران خان نے کہا سلیمان شہباز سے سوال کیا گیا تو وہ ملک سے باہر بھاگ گیا، اب ان ساروں کو واپس بلا کر کیسز ختم کیے جا رہے ہیں، چن چن کر ان لوگوں کو پاک کیا گیا جو ملک کو لوٹ رہے تھے، قوم کو پتا ہے این آر او ٹو جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے دیا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے گزشتہ روز پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، انھوں نے کہا اگلے جمعہ کو پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں توڑ دیں گے، یہ اعلان کرتے ہوئے دونوں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے۔

انھوں نے وزرائے اعلیٰ کا اس فیصلے میں ساتھ دینے پر اظہار تشکر کیا اور کہا ملک کی خاطر دو اسمبلیاں قربان کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی میں بھی جا کر استعفے منظور کرائیں گے۔

دوسری طرف اسمبلیوں کی تحلیل کے کے اعلان پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ن لیگ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے سے بچانے کے قانونی، آئینی معاملات کے تحت مختلف پہلوؤں پر غور ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/sZr4txY

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے