Breaking news

ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ژالے سرحدی نے دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’قسمت کے کھیل نرالے۔‘

ویڈیو میں اداکارہ ڈائیلاگ پر لپ سنکنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’میں بہت خوش ہوگیا تھا دوستوں کیونکہ قسمت نے میرے ساتھ بُرا کرنا بند کردیا تھا۔

ژالے سرحدی پھر کہتی ہیں کہ ’پر مجھے کیا پتا تھا کہ قسمت ڈنڈا لینے گئی ہے۔‘

واضح رہے کہ اداکارہ انسٹاگرام پر اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیو اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

قبل ازیں ژالے سرحدی نے اسی طرح کی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ کہتی ہیں کہ ایک خوشخبری ہے، ان سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا خوشخبری ہے اس پر اداکارہ بتاتی ہیں کہ ’میری مرغی نے انڈے دیے ہیں۔‘

مذکورہ شخص کہتا ہے کہ ’اس میں کونسی بڑی بات ہے۔‘ پھر وہ کہتی ہیں کہ ’تو تم دے کر دکھاؤ۔‘



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SlAOpvf

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے