اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ کی گزشتہ قسط مداحوں کو بھاگئی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

28ویں قسط میں شمشیر کہتے ہیں کہ ’مجھے معاف کردو، مہک کہتی ہیں کہ کس بات کے لیے معافی مانگ رہے ہیں۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’جب میں نے احسن کے ساتھ تمہیں دیکھا تو روکنے کی ہمت نہیں ہو، مہک کہتی ہیں کہ ’میں بیوی ہوں تمہاری روک سکتے تھے۔‘

شمشیر کہتے ہیں ’ہاں روک سکتا تھا لیکن اس وقت میرے ذہن میں بہت سارے خیالات آگئے۔‘ ’وہ گاڑی میں تھا میرے پاس دوست کی دی ہوئی بائیک ہے، وہ تمہارا کزن ہے، میرے ساتھ میرا ماضی جڑا ہوا ہے بس ہمت نہیں ہوئی۔‘

مہک کہتی ہیں کہ ’شمشیر میں ماضی بھول چکی ہوں اور مجھے ماضی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور بیوی کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس کے شوہر کے پاس گاڑی ہے یا بائیک۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’ایک بیوی کے لیے اس کا شوہر سب سے محفوظ انسان ہوتا ہے چاہے اس کے ساتھ پیدل ہی کیوں نہ چلنا پڑے۔‘

یہ سن کر شمشیر کہتے ہیں کہ ’مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب تم کہتی ہو کہ میں تمہارا ہوں۔‘ مہک کہتی ہیں کہ ’تم بہت بدل گئے ہو پہلے مجھے تم سے خوف آتا تھا، تمہارے ساتھ سے ڈر لگتا تھا مگر آج ایسا نہیں ہے ایسے ہی رہنا۔

کیا شمشیر، بابا صاحب سے مہک کو بچالیں گے، کیا شمشیر اور مہک کے درمیان کزن احسن سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوگئیں؟ کیا ندا کا شک دور ہوپائے گا؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/G3nhdbE