لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی پی ڈی ایم کے وزیراعلیٰ آسکتے ہیں۔

’تحریک عدم اعتماد کے باوجود پرویز الٰہی کے پاس اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہوگا‘

ماہر قانون فیصل چوہدری نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس تحریک عدم اعتماد کے لیے نمبرز پورے نہیں ہیں، انہیں 186 اراکین پورے کرنے پڑیں گے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ ووٹنگ کے لیے اجلاس بلانا اسپیکر کی صوابدید ہے تاہم وزیراعلیٰ کے پاس تحریک عدم اعتماد کے باوجود اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہوگا۔

یہ پڑھیں: گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی

دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کافی دن سے یہ بات گردش کررہی ہے کہ وزیراعلیٰ اپنے پارٹی صدر، اراکین کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتی اتحادی جماعتوں میں ترقیاتی منصوبوں، افسروں کے ٹرانسفر پر اختلافات ہوچکے ہیں۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کافی دن سے یہ بات بھی گردش کررہی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے پارٹی صدر،اراکین کا اعتماد کھوچکے۔

گورنر کے حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی نے چار دسمبرکوٹی وی انٹرویومیں کہا وہ مارچ تک اسمبلی تحلیل نہیں کرینگے،وزیراعلیٰ کا یہ بیان پی ٹی آئی کی پارٹی پالیسی کیخلاف تھا جس پردوطاراکین مستعفی بھی ہوئے، سترہ دسمبرکو وزیراعلیٰ نےعمران خان کےسابق آرمی چیف کیخلاف کمنٹس پرتنقید کی۔

مزید پڑھیں: پی پی اور ن لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی

گورنر پنجاب کے حکم نامے میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی اتحاد اوراپوزیشن اتحاد میں بہت کم عددی فرق ہے،بطور گورنراس بات پرمتفق ہوں کہ وزیراعلیٰ پرویزالٰہی ایوان کی اکثریت کااعتمادکھوچکے، آرٹیکل 130(7)کےتحت میں بدھ21دسمبر کو4بجےاسمبلی کااجلاس طلب کرتاہوں، 21دسمبرسہ پہر4بجےپنجاب اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویزالٰہی اعتماد کا ووٹ لیں۔

یاد رہے کہ کچھ دیر قبل پی پی اور ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک اعتماد جمع کروائی گئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/n10rv6b