برلن : جرمنی کے شہر ‘آوگز برگ’ کے مضافات میں واقع ایک علاقے میں اسکول جانے والی دو نو عمر لڑکیوں پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا۔
مقامی پولیس ذرائع کے مطابق چاقو حملے کے نتیجے میں دونوں لڑکیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ تاہم ایک نے موقع پر دم توڑ دیا،دونوں لڑکیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اسکول کے قریب تھیں۔
واردات کے فوری بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی جرمن علاقے الرکرشبرگ میں ایک چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک چودہ سالہ لڑکی ہلاک جبکہ ایک تیرہ سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آور گرفتاری سے بچنے کے لیے پڑوس کے ایک گھر میں چھپا ہوا تھا۔ اس گھر پر جب پولیس نے چھاپہ مارا تو وہاں تین افراد موجود تھےجنہیں حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں شبہ ہے کہ حملہ آور ان میں ہی سے ایک ہے، الم شہر کی پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جائے گا تاہم ابھی تک حملے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکی ہیں۔؎
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hITFnyk
0 تبصرے