Breaking news

پاکستان میں دہشتگردی، بھارت کیخلاف شواہد پر مبنی ڈوزیئر تیار

حکومت نے جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد پر مشتمل ڈوزیئر تیار کرلیا ہے جس کو وزارت خارجہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جوہر ٹاؤن لاہور میں دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد سامنے آمنے کے بعد حکومت نے ان شواہد پر مشتمل ڈوزیئر کی تیاری مکمل کرلی ہے اور اس کو وزارت خارجہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے سیکریٹری خارجہ اسد مجید نے پاکستان میں غیر ملکی سفارتخانوں سے بھی رابطہ کیا ہے اور وہ 30 ممالک کے سفرا کو اس حوالے بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بریفنگ میں سیکریٹری خارجہ غیر ملکی سفرا کو بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد دکھائیں گے جب کہ اس ڈوزیئر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو بھی بھجوایا جائے گا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بھی آج پریس کانفرنس کریں گی اور پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں کی تفصیلات سے قومی اور بین الاقوامی میڈیا کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی عمران محمود نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کا بھانڈا پھوڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بھارتی دہشت گردی بے نقاب، ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے

عمران محمود نے تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس بزدلانہ حملے میں بھارتی ایجنسی ‘را’ کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کے 3 ایجنٹوں سنجےکمار تیواری، وسیم حیدرخان اور اجمل کے ریڈوارنٹ انٹرپول سے جاری ہوچکے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wWGfUPH

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے