کراچی: رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر بس بہت ہوگیا ، اتنا امتحان کافی ہے ایم کیو ایم کے لیے، ہمارا پیغام سمجھنے والوں کو سمجھ آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر کراچی نے شکوہ کیا کہ ہمیں جو سیاسی آزادی ملنی چاہیے وہ نہیں مل رہی، ایم کیو ایم ہمیشہ ہوا کے مخالف ہی گئی، اب تو عادت ہوگئی ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ بس بہت ہوگیا، اتنا امتحان کافی ہے ایم کیو ایم کے لیے، کل کا کنونشن ثابت کرے گا کہ آپ کو ہماری بات ماننا پڑے گی،جلسہ فل پیک اور اتحاد کا مظہر ہوگا ،ہمارا پیغام سمجھنے والوں کو سمجھ آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘عمران خان اب بھی انتظار میں ہیں کہ کہیں سے کال آجائے

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمارے 25 سے 7ایم این ایز کردئیے گئے، یہ 7 ایم این ایز کسی کے ساتھ چلے گئے تو حکومت بن جائےگی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارا مینڈیٹ آج بھی مضبوط ہے۔

مہاجروں کے تمام دھڑوں کو مخاطب کرتے ہوئے سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ مدر پارٹی تو ایم کیو ایم ہی ہے سب کو اسی میں آنا ہوگا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uxHN7BZ