فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے ہاتھوں پرتگال کی اپ سیٹ شکست پر وکا وکا گرل شکیرا نے بھی ٹوئٹ کردیا۔

دوحہ میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میچ میں مراکش کی ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچ گئی، مراکش نے رونالڈو کی پرتگال کو 1-0 سے شکست دی۔

مراکش کی جانب سے واحد گول یوسف النصیری نے کیا جس کے بعد پرتگال کی ٹیم سرتوڑ کوششوں کے باوجود کی بھی گول اسکور نہ کرسکی۔

ٹوئٹ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مراکش کی ٹیم ٹرینڈ کر رہی ہے جبکہ کھلاڑیوں کے فتح کی خوشیاں منانے کے مناظر بھی وائرل ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل ایک تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موروکو کے کھلاڑی اشرف حکیمی جیت کے بعد میدان میں موجود والدہ کے پاس دعائیں لینے پہنچے۔

ایسے میں مراکش کی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے پرکولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2010 کا آفیشل گانا ‘وکا وکا دِس ٹائم فار افریقا’ میں شکیرا نے پرفارم کیا تھا۔

ٹوئر پر نامور گلوکارہ نے لکھا ‘دِس ٹائم فار افریقا(This time for Africa)، ساتھ ہی انہوں نے مراکش کے لیے تالیوں کا ایموجی بھی پوسٹ کیا۔

شکیرا کی ٹوئٹ پرکمنٹ کرتے ہوئے یوٹیوب کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی وکا وکا لکھا گیا۔

مراکش فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔ سیمی فائنل میں مراکش کا مقابلہ انگلینڈ اور فرانس کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے میچز براہ راست اے آر وائی زیپ اور اے اسپورٹس پر دیکھے جاسکتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5YLPFER