دوحہ: ارجنٹینا کی فٹبال ٹیم کے کپتان لائنل میسی نے سعودی عرب کے خلاف میچ میں شکست کی اہم وجہ بتا دی۔
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو 1-2 سے شکست دی۔ میچ کے بعد میسی نے میڈیا سے بات چیت کی۔
میسی نے بتایا کہ میچ کے دوران ایسی صورتِ حال پیدا ہوئی جس کے بارے میں سوچا نہیں تھا، ٹیم کو افتتاحی میچ میں ایسی شکست کی توقع نہیں تھی۔
میچ کے دوران ارجنٹینا کو پہلے 10 منٹ میں ہی پینلٹی کک کا موقع ملا جس سے ٹیم نے فائدہ اٹھایا۔ میچ کے پہلے حصے میں ارجنٹینا نے تین گول داغے جو آف سائیڈ کی وجہ سے مسترد ہوئے۔
Al-Dawsari turned the game on its head with this absolute screamer! #LetItFly with @qatarairways pic.twitter.com/XoMPN1hnqH
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 22, 2022
میسی کا کہنا ہے کہ میچ کے دوسرے حصے میں پانچ منٹ ایسے تھے جس میں ہم سے غلطیاں ہوئیں اور پھر کھیل ہاتھ سے نکل گیا، ٹیم میں اتحاد ختم اور ہم نے بال کو پیٹنا شروع کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ٹورنامنٹ میں دوسری سب سے کم درجے کی ٹیم ہے مگر اس کے باوجود ہم جانتے تھے کہ وہ ہمیں شکست دے سکتے ہیں۔
کپتان نے کہا: ’ہم جانتے تھے اگر مخالف ٹیم کو موقع دیا تو وہ ہمیں نہیں چھوڑے گی۔ سعودی عرب سے شکست کوئی سرپرائز نہیں کیوں کہ ہم ذہنی طور پر اس کے لیے تیار تھے۔‘
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/zcDrOKp
0 تبصرے