وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاوس کو موصول ہونے کی تردید کردی۔
وزیردفاع نے اس اہم تعیناتی کی سمری کے حوالے سے میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد ٹوئٹ کرکے تردیدی بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی سمری کی وزیراعظم آفس میں وصولی کنفرم وقت پر کی جائےگی۔
پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پہ تقرری کا عمل آج شروع ھو چکا ھے انشاءاللہ جلد تماتر آئینی تقاضوں کیمطابق تکمیل ھو جاۓگا.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 21, 2022
پاک فوج کے نئے سربراہ کے لیے ناموں کی سمری وزیراعظم آفس کو ارسال
جی ایچ کیو نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام وڈوزیئر وزارت دفاع کو بھجوادیئے جس کے بعد وزارت دفاع نے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی کا تقرر بھی فہرست میں شامل ناموں سے ہو گا۔ ناموں پر مشتمل سمری میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام پہلے نمبر پر ہے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام فہرست میں دوسرےنمبر پر ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ فور اسٹار جنرلز کی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود چوتھے نمبر پر ہیں۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام فہرست میں پانچویں نمبر پر ہے لیفٹیننٹ جنرل محمدعامر کا نام فہرست میں چھٹےنمبرپرشامل ہے۔
آئین کے تحت مسلح افواج میں فور اسٹار تعیناتیوں کا اختیار وزیراعظم کا ہے۔ فور اسٹار تعیناتیوں کی رسمی منظوری صدرمملکت کی جانب سےدی جاتی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/4YAIBTE
0 تبصرے