Breaking news

’سیاہ اور سفید‘ ایمن خان انسٹاگرام پر چھا گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار منیب بٹ کی اہلیہ و اداکارہ ایمن خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان نے ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے ساتھ ہی گلاسز بھی لگائے ہوئے ہیں۔

ایمن نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کپڑوں کی مناسبت سے کیپشن لکھا کہ ’سب سیاہ اور سفید ہے۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور تصاویر کو پسند بھی کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں منال نے شمالی علاقہ جات میں سیر و تفریح کی ویڈیو شیئر کی تھی ج میں وہ ننھی پری کو گود میں میں اٹھائے پیار کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ منیب بٹ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ اور ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ میں مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں جبکہ منال خان ان دنوں انڈسٹری سے دور ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YfAunhJ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے