Breaking news

مذہب کی خاطر گلوکاری چھوڑنے والے عبداللہ قریشی نے عمرہ ادا کرلیا

مذہب کی خاطر گلوکاری کو خیرباد کہہ دینے والے عبداللہ قریشی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عبداللہ قریشی نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادا کیا اور تصاویر انسٹا گرام ہینڈل پر پوسٹ کر دیں جنہیں مداح نہ صرف پسند کر رہے ہیں بلکہ انہیں مبارکباد بھی پیش کر رہے ہیں۔

تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جبلِ ثور تک پہنچنے میں 2 گھنٹے لگے جہاں میری ملاقات ایک بھارتی جوڑے سے ہوئی جنہوں نے مجھے کھانے کے لیے سیب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عبداللہ قریشی نے اسلام کی خاطر گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا

عبداللہ قریشی نے بتایا کہ وہاں ٹھنڈ تھی جس کی وجہ سے آپ کھڑے نہیں رہ سکتے لیکن اس کے اندر بیٹھ سکتے ہیں، میرے لیے یہ حیران کن تجربہ تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/HPqZYLC

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے