دوحا: فیفا ورلڈکپ میں پرتگال نے میچ کے آخری لمحات میں یکے بعد دیگرے دو گول کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی فتح سیمٹ لی۔
دوحا کے راس ابوعبود اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے گروپ ایچ کے میچ میں ورلڈکپ کی فیورٹ پرتگال اور گھانا مد مقابل آئیں۔
دونوں ٹیموں نے کھیل کا آغاز محتاط انداز میں کیا،پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔
دوسرے ہاف کے آغاز پر ہی پرتگال نے جارحانہ انداز اپنایا اسی دوران گھانا کے کھلاڑی کی غلطی نے پرتگال کو پیلنٹی کارنر دلادیا جس
کا کپتان رونالڈو نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ٹیم کے لئے پہلا گول اسکور کردیا۔میچ کے 73 ویں منٹ میں گھانا کے آندرے آئیوے نے پرتگال کا دفاعی حصار توڑتے ہوئے گول داغ کر مقابلہ برابر کردیا۔
پانچ منٹ کے وقفے کے بعد پرتگال نے جوابی حملہ کرتے ہوئے گھانا کے خلاف دوسرا گول کرڈالا، جواو فیلکس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
کھیل کے 80 ویں منٹ میں پرتگال اسٹرائیکر رافیل لاوئیو نے شاندار گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: یوروگوئے اور جنوبی کوریا کا میچ برابر
میچ کے آخری دس منٹ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوئے جہاں پرتگال نے مخالف ٹیم پر یکے بعد دیگرے حملے کئے جواب میں گھانا نے بھی وار کئے.
میچ ختم ہونے سے ایک منٹ قبل گھانا کے عثمان بخاری نے اپنی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول داغ کر پرتگال کے کیمپ میں کھبلی مچادی مگر وہ میچ برابر کرنے میں ناکام رہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/tpoh9Vu
0 تبصرے