یوکرینی سرحد کے قریب پولینڈ کے قصبے میں اندھا میزائل جاگرا جس کے نتیجے میں بڑا دھماکا ہوا اور 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دھماکے کے حوالے سے پولش میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ قصبے میں دو روسی راکٹ گرے ہیں جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے تاہم سرکاری طور پر پولینڈ نے دھماکے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
دھماکے کے بعد پولینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جب کہ پینٹاگون نے بھی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
اس حوالے سے پیٹاگون کا کہنا ہے کہ پولینڈ میں میزائل حملے سے متعلق معلومات نہیں ہیں۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے پولینڈ پر حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولش میڈیا کا دعویٰ اشتعال انگیز اور کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/iMhOosx
0 تبصرے