اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا ہے کہ گورنر بلیغ الرحمٰن نے جلد بازی میں غیر آئینی اقدام اٹھایا ہے جو عدالت سے کالعدم ہو جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت رات گئے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی بلیغ الرحمٰن نے کہا کہ گورنر پنجاب نے جلد بازی میں یہ غیر آئینی اقدام اٹھایا ہے جو کالعدم ہو جائے گا۔ اس کے خلاف صبح عدالت جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گورنر کے خلاف صدر کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ گورنر پنجاب غیرقانونی اقدام اٹھا رہے ہیں۔ اب صدر مملکت کی صوابدید پر ہے کہ کتنے روز میں کارروائی کرتے ہیں۔ اب اس اقدام کے بعد صدر اور وزیراعظم کو ایک اور مراسلہ ارسال کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صبح گورنر کے اقدام کو عدالت میں چلینج کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے ہمراہ میں خود عدالت میں پیش ہوں گا اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پرویز الہٰی نے گورنر کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب دو دن سے اس غیر قانونی اقدام کی تیاری میں لگے ہوئے تھے۔ ان کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف صدر پاکستان کو خط لکھنا ہمارا آئینی حق تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fAHIbvm