اسلام آباد: پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرنے والے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی چھوڑے کی وجوہات بیان کردی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کے سابق ترجمان نے بتایا کہ کچھ معاملات ایسے ہوئے جس سے لگا مجھے اب پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے، جس دن سینیٹ سے استعفیٰ دیا تب بھی پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، میرے لیے جتنی جگہ پیپلزپارٹی میں تھی دیگر جماعتوں میں نہیں ہے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ فاروق نائیک نے پارٹی قیادت کی جانب سے مجھے پیغام دیا تھا کہ مجھ پر پارٹی قیادت کو اعتماد نہیں ہے،پارٹی قیادت کےلیے مزید مشکلات کھڑی نہیں کرنا چاہتا تھا، پارٹی قیادت کی جانب سے اعتماد نہ ہونے پر اخلاقی طورپر استعفیٰ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹرشپ چھوڑنے کے بعد سیاسی رہنما نے پیپلزپارٹی بھی چھوڑ دی

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مصطفی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے۔

اس حوالے سے سینیٹ سیکریٹریٹ نے نوٹیفیکشن جاری کرتے ہوئے نشست خالی قرار دی، مصطفی نواز کھوکھر 2018 میں پیپلز پارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yMzaptQ