ضمنی انتخابات میں اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کر دیا۔
اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے کیس13 دسمبر کو مقرر کر دیا جس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔
ضمنی انتخابات میں عمران خان نے 6 حلقوں سے انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہیں کرائی۔ عمران خان نے صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیل جمع کرائی ہے۔ چارسدہ سےبھی اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی۔
قانون کے مطابق انتخابات کے بعد 3دن میں اخراجات کی تفصیل جمع کرانی ہوتی ہے۔ انتخابی اخراجات کی تفصیل جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کےنوٹیفکیشن بھی نہیں ہوسکے۔
واضح رہے کہ تفصیلات جمع نہ کرانے پر ریٹرننگ افسران نے عمران خان کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DHWINF5
0 تبصرے