ائیرپورٹس پر مسافروں کی تلاشی لینے اور ائیرپورٹس سیکورٹی کو یقینی بنانے والے ادارے TSA کی مسافروں کی تلاشی کے دوران ان کے چہرے کی ڈیجیٹل شناخت کے متنازعہ پروگرام پر عمل درامد
نیویارک (اردونیوز ) امریکی ائیرپورٹس پر مسافروںکی جہاز پر سوار ہونے سے قبل تلاشی لینے اور ائیرپورٹس کی سیکورٹی کو یقینی بنانے میں اہم کردارادا کرنے والے ادارے ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایجنسی ( ٹی ایس اے ) کی جانب سے مسافروں کی تلاشی کے دوران خاموشی سے ان کے چہرے کی ڈیجیٹل شناخت کے متنازعہ پروگرام پر عمل درامد کیا جا رہا ہے ۔چہرے کی ڈیجیٹل شناخت کے فیصلے پر واشنگٹن سے لے کر لاس اینجلس تک تمام 16اہم ائیرپورٹس پر عملدرامد کیا جا رہا ہے اور اس پروگرام کو ملک کے تمام ائیرپورٹ تک توسیع کرنے کا پروگرام ہے ۔
ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایجنسی ( ٹی ایس اے ) کا کہنا ہے کہ چہرے کی ڈیجیٹل شناخت کی وجہ سے سیکورٹی کا عمل مزید موثراور بہتر ہوتا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام پر سان فرانسسکو سمیت بعض شہروں پر عملدرامد پر پابندی ہے۔
from Urdu News USA https://ift.tt/p0NcvxW
0 تبصرے