Breaking news

بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 146 واں یوم پیدائش صدر مملکت اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یوم پیدائش پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنے کا عہد کریں۔

صدر علوی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کوئی قوم اس کی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا عہد کرتے ہیں۔ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے قائد کے فرمان پر عمل کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو آج قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور بانی پاکستان کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی خراج عقیدت کا بہترین طریقہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قائد کے سنہرے اصولوں پر عمل کر کے ہی پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔ اندرونی خلفشار ختم کرکے ملک کی ترقی کے لیے محنت کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں بڑھتی مذہبی منافرت دو قومی نظریے کی صداقت کو ثابت کرتی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قائداعظم کی زندگی اصول پسندی، آئینی جدوجہد اور سیاسی بصیرت کی عکاس اور ایمان، اتحاد، تنظیم کے زریں اصولوں کا عملی نمونہ تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FdORiQA

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے