Breaking news

کینیڈین فوج نے مستقل رہائشیوں کیلیے بھرتیوں کا اعلان کر دیا

کینیڈا میں مستقل رہائش رکھنے والے غیرملکیوں کو مسلح افواج میں بھرتی کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

کینیڈین آرمڈ فورسز کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں مستقل رہائش رکھنے والوں کو فوج میں بھرتی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ کینیڈا میں مستقل رہائش رکھتے ہیں تو ہم آپ کے بہترین کریئر کے انتخاب میں رہنمائی کرنا چاہتے ہیں تاکہ آپ بھی ملک کی خدمات میں حصہ ڈال سکیں۔

اس حوالے سے وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے شہریوں کے علاوہ اب مستقل رہائش رکھنے والے افراد کے لیے مسلح افواج کے دروزاے کھول دیے گئے ہیں۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ جو افراد فوج میں بھرتی کے خواہشمند ہیں انہیں کینیڈین شہریت دلانا ترجیحات میں شامل ہے اور شہریت دلوانے میں ان کی مدد کی جائے گی۔

مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے کینیڈا نے باصلاحیت، پرُجوش اور ملکی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں کو فوج میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آنے والے وقتوں کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/wZPRlg5

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے