انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج سے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں شروع ہو رہا ہے۔ مہمان ٹیم دو ٹیسٹ میچ جیت کر ناقابل شکست برتری اور 22 سال بعد پاک سرزمین پر ٹیسٹ سیریز پہلے ہی جیت چکی ہے۔ پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کے چیلنج کا سامنا ہے۔

شاہین سیریز میں پہلی فتح کے منتظر ہیں تو دوسری جانب انگلش کھلاڑیوں کی نظریں آج کا میچ جیت کر کلین سوئپ پر ہیں۔

انگلش کپتان کہتے ہیں کہ گیئر نہیں بدلیں گے کلین سوئپ ہدف ہے۔ لیکن اس کے لیے مہمان ٹیم کو شاہینوں کا سب سےمضبوط قلعہ فتح کرنا ہوگا۔

آخری ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں خوب پریکٹس کی۔ مہمان ٹیم  میں تیسرے میچ کے لیے دو تبدیلیاں اینڈرسن اورول جیکس کی جگہ ریحان احمد اور بین فوکس کھیلیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کو میچ کے آغاز سے قبل انجریز کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے کے باعث قومی ٹیم کا بولنگ اٹیک پہلے ہی کمزور ہوگیا کہ میچ سے ایک روز قبل اوپنر امام الحق کے انجری کے باعث تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے قومی ٹیم کو مزید مشکل میں ڈال دیا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے بھی شکست کی وجہ پے در پے انجریز کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں میں انجریز کے باعث ٹیم کمبینیشن خراب ہوا۔

سابق کپتان اظہر علی آج اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ انہوں نے گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جب کہ 2018 میں وہ ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/NQtXm9O