چٹاگانگ: بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلہ دیشی اوپنر نجم الحسین شنٹو اور بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج الجھ پڑے۔
چٹاگانگ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے پہلی اننگز میں 404 رنز بنائے اور دوسری اننگز 258 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 513 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنالیے ہیں جبکہ انہیں جیت کے لیے مزید 241 رنز درکار ہیں۔
شکیب الحسن 40 اور مہدی حسن میراز 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
Bangladesh vs India: 1st Test, Stumps Day 4
Bangladesh need 241 runs to win.#BCB | #Cricket | #BANvIND pic.twitter.com/EOCb5xQxu2
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) December 17, 2022
محمد سراج نے پہلی اننگز میں اوپنر نجم الحسین شنٹو کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا تھا جبکہ دوسری اننگز میں شنٹو نے 67 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
تاہم دوسری اننگز میں دونوں کھلاڑی الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نجم الحسین شنٹو بیٹنگ کررہے ہیں اس دوران سراج بولنگ کروانے کے بعد ان کے پاس آتے ہیں اور ان پر جملے کستے ہیں لیکن شنٹو انہیں کوئی جواب نہیں دیتے۔
This test match is gonna end in blood drawn like there is no reason for this behaviour they’ve already won the match pic.twitter.com/pal8w4cRsl
— adi | haris rauf cheerleader (@notanotheradi) December 17, 2022
کمنٹیر کو یہ کہتے ہیں سنا جاسکتا ہے کہ پہلی اننگز میں لٹن داس کے ساتھ بھی کھلاڑی الجھے تھے اور یہاں پر بھی سراج کچھ کہہ رہے ہیں لیکن شنٹو نے کوئی جواب دیا نہیں ہے۔
بنگلہ دیشی مداحوں کی جانب سے محمد سراج کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ مداح کہہ رہے ہیں یہ کرکٹ کا حصہ ہے اسے ایشو بنانے کی کوئی بات نہیں ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/t4Qjy1l
0 تبصرے