صوبہ بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ، حب، حرمزئی اور پشین میں بلدیاتی انخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ، حب، حرمزئی اور پشین میں بلدیاتی انخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ تاہم کچھ پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کے پہنچنے کے باوجود پولنگ تاخیر سے شروع ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

لسبیلہ کی 2 مونسپل کمیٹیز، 20 یونین کونسلز میں ووٹنگ ہو رہی ہے جب کہ 146 وارڈز میں سے 27 وارڈز میں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ یہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 703 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 76 ہزار 698 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 60 ہزار ہے۔

ووٹرز کے لیے 133 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں 9 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 42 حساس قرار دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے لیے پولیس، لیویز اور ایف سی جوان تعینات کیے گئے ہیں۔

حب میونسپل کارپوریشن کی 3 میونسپل کمیٹیز، وندر، دریجی، گڈانی کی 12 یوسیز کے 138 وارڈز میں انتخابات ہو رہے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/oZxuSrT