سائیکل چلاتے ہوئے آپ نے سب ہی کو دیکھا ہوگا لیکن کیا آپ نے کبھی اڑتی ہوئی سائیکل دیکھی ہے یا پھر کبھی کسی شخص کو سائیکل چلاتے ہوئے جہاز اڑاتے ہوئے دیکھا ہے یقیناً آپ کا جواب نفی میں ہوگا۔
ہوائی جہاز کے ذریعے کسی قریبی دوست کے گھر یا پھر کہیں اسٹور وغیرہ پر جانے کا سن کر یقین نہیں ہوتا لیکن تیزی سے ترقی کرتی ٹیکنالوجی کے ساتھ یہ جلد ہی حقیقت بن سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا ایک نوجوان ہوائی جہاز کے اندر بیٹھ کر ناصرف سائیکل چلا رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ جہاز کو اڑا بھی رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہوائی جہاز کے باکس کے اندر نوجوان موجود ہے اور جسے ہی وہ پرواز کرتا ہے تو قریب موجود عملہ اس کے ساتھ دوڑنے لگ جاتا ہے۔
’جب سائیکل سوار رفتار بڑھاتا ہے تو وہ سائیکل اور جہاز کے ساتھ ٹیک آف کرلیتا ہے۔
This guy just tried to fly a plane while riding a bicycle! Talk about multi-tasking! #crazy #aviation pic.twitter.com/3CtrzWI6G9
— Mohamed Jamshed (@jamshed_mohamed) December 10, 2022
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ زمین سے ٹکرانے سے کچھ دیر قبل تک ہوا میں ہی رہتا ہے، ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارف نے لکھا کہ ’اس شخص نے سائیکل چلاتے ہوئے ہوائی جہاز اڑانے کی کوشش کی۔‘
منفرد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور اس پر صارفین تبصرے بھی کررہے ہیں، کچھ صارفین نے لکھا کہ اچھی کوشش ہے لیکن اس میں انجن یا الیکٹرک موٹر کی ضرورت ہے۔
Good…but needs more Power..not possible with only human feet..good effort and design.. nerds some engine or electric motor..
— Makarand S (@SMAKARAND) December 11, 2022
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hDLvRwl
0 تبصرے