کراچی میں پاک نیوزی لینڈ تاریخی ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں پاک نیوزی لینڈ تاریخی ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں مکمل ہوگئیں پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔

باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں تیز رہیں اور میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی ہے جب کہ کپتانوں نے پچ کا جائزہ بھی لیا۔

گزشتہ روز ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ قومی کپتان بابر اعظم اور کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

آج کے میچ سے سابق کپتان سرفراز احمد کی تین سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوگی۔ ساجد خان کو بھی ٹیم شامل کیا جائے گا۔

کپتان بابر اعظم نئی سیریز میں نئے عزم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کو لے کر میدان میں اتریں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں غلطیاں کیں۔ اب باؤنس بیک کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے مابین سابقہ میچز پر نظر ڈالی جائے تو کیویز کیخلاف شاہینوں کا ریکارڈ شاندار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 60 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے گرین شرٹس نے 25 جیتے، 14 ٹیسٹ میچز نیوزی لینڈ کے نام رہے جب کہ 21 ڈرا پر ختم ہوئے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/MEhfPjV