صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ آئین آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے مشاورت کی اجازت نہیں دیتا تاہم مشاورت ہوجائے تو کوئی مضائقہ بھی نہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اداروں کی وجہ سے ہی چلتی ہے، جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے بات چیت کرنی چاہیے، اداروں کے درمیان اختلافات دور کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں اور معاملات بہتر کرنے میں جو ادارے مؤثر ہیں ان سے گفتگو چل رہی ہے ، کوشش ہے فیڈریشن سے متعلق یکجہتی ہواور معاملات خراب نہ ہوں۔
صدر علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان پرانے دوست ہیں انہیں لیڈر مانتا ہوں، کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں، معاملہ یہ ہو گیا ہے کہ اداروں پر بھروسہ نہیں رہا، بدقسمتی ہے کہ ادارے سیاسی طور پر استعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے قانون میں سیاسی استعمال غلط تھا، کنٹینر بنے تو تجارت کے لیے تھے مگرہم نے نیا استعمال بھی سکھا دیا ہے، الیکشن جلد ہو جائیں تو بہتر ہے، مفاہمت کے ساتھ الیکشن کی طرف جانے میں کیا ہرج ہے؟
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کسی ملک خصوصاً بڑے ملکوں سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/eV9TG3R
0 تبصرے