چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز پنڈی میں کامیاب پاور شو پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر سے لوگ بڑی تعداد میں آزادی مارچ میں شریک ہوئے۔ آزادی مارچ میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سابق وزیراعظم نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک ان کی تحریک جاری رہے گی۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں آزادی مارچ کے جلسے کے فضائی مناظر کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

 

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز پنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے جلسے میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تمام اسمبلیوں سے باہر آنے اور پنجاب، کے پی، جی بی اسمبلیوں کے تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ آج ہم اسلام آباد بھی جا سکتے تھے لیکن میں اگر مارچ کینسل نہ کرتا تو اگلے دن تباہی ہونا تھی جو مجھے منظور نہیں۔ ملک میں تباہی مچانے سے بہتر ہے کہ ہم اس نظام کا حصہ نہ رہیں۔ پارلیمنٹری پارٹی سے مشاورت کے بعد تاریخ کا جلد اعلان کریں گے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/m1iXAqz