Breaking news

دنیا بھر میں بدلتی موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں بدلتی موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان کو شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے 10 ملکوں میں شامل ہے، رواں سال پاکستان کو شدید سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک سوال کے جواب میں وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں بدلتی موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز درپیش ہیں، مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

کورونا وبا سےدنیا بھرکی معیشت متاثر ہوئی، پاکستان کو درپیش معاشی و دیگر مسائل پر قابو پانے کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/PbnWUGy

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے