Breaking news

کوپ کانفرنس: وزیراعظم مصر پہنچ گئے

شرم الشیخ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف ‘ کلائمیٹ امپلیمنٹیشن سمٹ میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شرم الشیخ کے بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر مصر کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے افسران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کےہمراہ کابینہ اراکین اوراعلیٰ حکام بھی ہیں، وزیراعظم7اور8نومبرکوسی اوپی27کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم 7 اور 8 نومبر کو مصر کا دورہ کریں گے

اس سے قبل مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوپ 27 کانفرنس میں 197 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ موسمیاتی انصاف (کلائمٹ جسٹس) کی ضرورت کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں اہم مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

اس سے قبل مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کوپ 27 کانفرنس میں 197 رکن ممالک شرکت کر رہے ہیں،

مصر روانگی سے قبل اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ کوپ-27 کانفرنس کا مصر میں انعقاد ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی حدت کے خلاف انسانیت کی جنگ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان اور افریقا میں انتہائی موسمی واقعات نے ماحولیاتی تبدیلی کی عالمگیریت کو ظاہر کیا ہے، اس کے مہلک اثرات پر آنکھیں بند کرنا مجرمانہ غفلت ہوگی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ta7tG5O

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے