اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک کو شمشیر کی خوشیوں کو بابا صاحب کی نظر لگ گئی۔؟
ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو (مہوش، شمشیر کی والدہ)، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
ڈرامے کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی مہک اور بااثر شخص (بابا صاحب) کے بیٹے شمشیر کے گرد گھومتی ہے، شمشیر کو مہک سے محبت ہوجاتی ہے اور ان سے شادی کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے گھر والے مہک سے شادی کے خلاف ہوتے ہیں۔
خاص طور پر شمشیر کے والد نوابزدہ دلاور المعروف بابا صاحب مہک کو مروانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ بچ جاتی ہیں۔
گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ مہک اور شمشیر محبت کرنے لگے ہیں لیکن بابا صاحب اور ان کی بھابھی مہک کو قبول نہیں کرپارہے اور دونوں کو الگ کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔
شمشیر اپنی پہلی تنخواہ سے اہلیہ کو ڈنر پر لے جاتے ہیں، ’وہاں وہ اہلیہ سے کہتے ہیں کہ یہ بہت مہنگا کیفے ہیں پہلے کبھی احساس نہیں ہوا کہ زندگی میں اپنی محنت سے پیسے کمانا اتنا مشکل ہے۔‘
32ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’وہ سُسر کے پاس جاکر کہتے ہیں کہ ’خود محنت کرکے پیسے کمائے تو سب سے پہلے آپ کا خیال آیا، آپ کی محنت، شرافت اور مجبوری کا خیال آیا۔
دوسری جانب شمشیر اور ’مہک کو ڈاکٹروں کی جانب سے بتایا جاتا ہے کہ ’مبارک ہو آپ والد بننے والے ہیں۔‘
ادھر بابا صاحب کہتے ہیں کہ ’ایک معمولی سے لڑکی کے لیے باپ کو جھکا رہا ہے جانتا بھی ہے کہ مجھے سر جھکانا نہیں آتا۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کی وجہ سے میرے گھر کا سکون برباد ہوا، اسی کی وجہ سے گھر کی خوشیاں ٹوٹیں اسے برباد کردوں گا۔‘
پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابا صاحب نے پھر مہک پر حملہ کروایا ہے لیکن وہ اس سے بے خبر ہوکر مسکرا کر شمشیر کو دیکھ رہی ہیں دوسری جانب شمشیر بھانپ لیتے ہیں وہ اہلیہ کو بچانے کے لیے بھاگتے ہیں۔
کیا شمشیر اہلیہ کو بچا لیں گے؟ کیا بابا صاحب اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔
واضح رہے کہ ’کیسی تیری خود غرضی‘ کے ہدایت کار احمد بھٹی ہیں جبکہ اس کی کہانی رادین شاہ نے لکھی ہے، ڈرامے کو ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور گزشتہ دنوں اس کی ’ٹی آر پی‘ 12.6 ہوگئی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7a5EsVI
0 تبصرے