کوئٹہ : گورنر بلوچستان میرجان محمد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔
یہ بات انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں مزید تعلقات بڑھانے کے روشن امکانات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ترقی یافتہ ممالک بالخصوص جرمنی ان دستیاب سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی محفوظ اور موزوں ماحول پیدا کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 8ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کا ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول کا بین ثبوت ہے۔
جرمن قونصل جنرل سے ملاقات میں بلوچستان میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جرمن قونصل جنرل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان معدنیات زراعت متبادل توانائی لائیو اسٹاک اور سمندری پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منفرد خصوصیات کا حامل خطہ ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/uKfjcJO
0 تبصرے