Breaking news

تسنیم حیدر کے الزامات : پی ٹی آئی رہنما نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ دعا کرتا ہوں کہ تسنیم حیدر کے الزامات درست ثابت نہ ہوں۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ملک میں اہم تعیناتی سسٹم کے تحت ہونی چاہیے۔

تسنیم حیدر کے الزامات سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر یہ الزامات درست ثابت ہوگئے تو حالات غلط سمت میں چلے جائیں گے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے مزید کہا کہ اللہ نہ کرے کہ نوازشریف نے پلاننگ کی ہو ورنہ سیاست دشمنی میں بدل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی وجہ سے حقیقی آزادی مارچ کے منزل پر پہنچنے میں تاخیر ہوئی، اگر حملہ نہ ہوا ہوتا تو یقیناً ہم اس وقت اسلام آباد میں بیٹھے ہوتے۔

پی ٹی آئی ہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان واضح الفاظ میں کہہ چکے ہیں اہم تعیناتی کیلئے ان کی کوئی پسندیدہ شخصیت نہیں ہے، انہوں نے صرف میرٹ کی بات کی اور نوازشریف سے مشاورت نہ کرنے کا کہا۔

علی محمد خان نے کہا کہ اہم تعیناتی سسٹم کے تحت ہونی چاہیے، عمران خان نے کہہ دیا کہ انہیں کوئی تحفظات نہیں تو مسئلہ ہماری طرف تو نہیں، اہم تعیناتی پر مسئلہ کہیں اور ہے جو اس قسم کی تاخیر کی جارہی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CnMZ1I8

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے