آزاد جموں وکشمیر میں گزشتہ روز ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تین اضلاع مظفر آباد، وادی نیلم اور جہلم ویلی میں الیکشن ہوئے جس کے اب تک موصول غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 34 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے اور اسے دیگر سیاسی جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے۔
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضلع مظفر آباد کی 41 یونین کونسلوں میں سے 17 پر پیپلز پارٹی، 16 نشستوں پر تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے۔ ن لیگ صرف دو نشستوں پر ہی کامیابی حاصل کر پائی ہے۔ مسلم کانفرنس کے 3 اور 2 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔
وادی نیلم کی مجموعی طور پر 15 یونین کونسل کے غیر سرکاری وغیر حتمی نتائج کے مطابق یہاں تحریک انصاف نے 8 نشستیں حاصل کرلی ہیں جب کہ مسلم لیگ ن 3، پیپلز پارٹی اور آزاد امیدواروں نے دو دو نشستوں پر کامیابی پائی ہے۔
ضلع جہلم ویلی میں بھی پی ٹی آئی کو واضح برتری مل گئی۔ 18 میں سے 10 نشستیں تحریک انصاف نے اپنے نام کرلیں۔ مسلم لیگ ن کے ہاتھ 5 نشستیں آئیں جب کہ پیپلز پارٹی 3 نشستیں حاصل کرسکی۔
مظفر آباد سٹی میں وارڈز کیلیے ن لیگ کے 12 امیدواروں اور تحریک انصاف کے 8 امیدواروں نے میدان مارا ہے۔ میونسپل کمیٹی پٹہکی نصیر آباد کی 5 نشستوں کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 3، پی ٹی آئی نے دو نشستیں حاصل کی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ujr0MaR
0 تبصرے