یوکرین

کیف : یوکرین حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں روسی فوج کی جانب سے کیے گئے حملوں میں اب تک 400سے زائد یوکرینی بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ روس کے حملے کے نتیجے میں اب تک 437 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

یوکرینی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین پر روسی حملوں میں837 سے زائد بچے زخمی ہوئے ہیں۔

پراسیکیوٹرکا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران میزائل حملوں سے مشرقی ڈونیٹسک کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 423 بچے ہلاک یا زخمی ہوئے۔

Ukraine war: Russia guilty of war crimes in Kherson, says Zelensky - BBC News

دوسری جانب اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 24 فروری سے روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کے بعد سے اب تک یوکرین میں مجموعی طور پر 16 ہزار 295 شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

شہری آبادی پر حملوں کو کیف اور مغربی رہنماؤں نے بلااشتعال جارحیت قرار دیا ہے جبکہ ماسکو کی جانب سے جنگ کے دوران شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی گئی ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/UefcPMJ